ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لنگایت طبقہ کو اقلیتی زمرہ میں شامل کرنے احوال طلب ۔مسلمان چوکنا ہوں

لنگایت طبقہ کو اقلیتی زمرہ میں شامل کرنے احوال طلب ۔مسلمان چوکنا ہوں

Mon, 08 Jan 2018 16:03:51    S.O. News Service

بنگلورو،7؍جنوری (ایس او نیوز) ویراشائیو لنگایت کو اقلیتی طبقہ کے طورپر تسلیم کرنے مختلف اداروں اورعوام کی جانب سے احوال طلب کئے گئے ہیں۔ ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایاگیا کہ اس سلسلہ میں سابق ریاستی ہائی کورٹ جسٹس ایچ ین ناگ موہن داس کی صدارت میں تشکیل دی گئی ماہرین کمیٹی 7تا25جنوری شام 5بجے تک ریاستی اقلیتی کمیشن دفتر واقع وشویشوریا ٹاور، 5ویں منزل بنگلور تحریری شکل میں مع دستاویزات احوال قبول کرے گی۔ واضح رہے کہ ان دنوں ویراشائیو لنگایت طبقہ کواقلیتی زمرہ میں شامل کرنے کیلئے تحریک زوروشور سے جاری ہے۔ ہرطرف لنگایت سماویش کااہتمام کیاجارہاہے جس میں ہزاروں لنگایت شرکت کررہے ہیں۔مگر لنگایت طبقہ کو اقلیتی زمرہ میں شامل کرناکہاں تک درست ہے، یہ ایک بڑااور اہم سوال ہے ، اس لئے کہ اقلیتی زمرہ میں موجودہ مسلمان ،عیسائی، سکھ، اورجین طبقات آتے ہیں لنگایت طبقہ کو اقلیتی زمرہ میں شامل کرنے سے خصوصی طورپر مسلمان بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس جانب ریاست کے مسلمانوں اورمسلم اداروں کوچوکناہوکر مذکورہ کمیٹی کے روبرو اپنے احوال رکھتے ہوئے اعتراضات پیش کرنے کایہ ایک ذرین موقع ہے۔ دیکھناہے کہ ریاستی مسلمان اس سلسلہ میں اتحادکا مظاہرہ کریں گے یانہیں۔


Share: